Wednesday, November 4, 2009

تواتر سے ورزش

کسرت یعنی ورزش، بلند فشار خون (بلڈ پریشر) اور ذیابیطس کو قابو میں رکھتی ہے۔ روزانہ اسپرین کا استعمال اور اسکے علاوہ اور بہت سے طریقے ہیں جو دل کی بیماری کو بڑھنے سے روکتے ہیں ۔


تواتر سے ورزش کرنے والے، روزانہ اسپرین کا استعمال کرنے والوں کو دل کی بیماری کا خطرہ سب سے نچلے درجہ پر ھوتا ہے۔ اسکے علاوہ ورزش سے بلند فشار خون (بلڈ پریشر) اور ذیابیطس کو قابو میں رکھا جا سکتا ہے۔

ذیل میں دیئے گئے اعمال کے اختیار کرنے سے دل کی بیماری کا خطرہ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

تواتر سے ورزش دل کو قوّت بخشتی ہے۔ نقصان دہ کولیسٹرول "ایل ڈی ایل" (چربی) کو کم کرتی ہے۔ اور فائدہ مند کولیسٹرول "ایچ ڈی ایل" میں اضافہ کرتی ہے۔ اس سے بلند فشار خون (بلڈ پریشر) میں کمی واقع ھوتی ہے۔ "اے ایچ اے" امریکن ھارٹ ایسوسی ایشن" کی سفارشات کے مطابق ہفتہ میں تین سے پانچ روز کم از کم آدھا گھنٹہ تک ورزش ضروری ہے۔

بلند فشار خون (بلڈ پریشر) اور ذیابیطس پر قابو: اگر آپ ذیابیطس کا شکار ہیں، تو ورزش سے خون میں شکر کی مقدار قابو میں رہتی ہے۔ کم طاقت والی اسپرین کی ایک خوراک روزانہ استعمال کریں، یہ دل کی بیماری کا خطرہ کم کر سکتی ہے۔

کوئی بھی دواء شروع کرنے، یا کسی ورزش کی ابتداء کرنے سے قبل اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔






زندگی کے طور اطوار میں تبدیلیاں »

فہرست مضامین »

No comments:

Post a Comment

 

Heart Attack Copyright © 2009 Gadget Blog is Designed by Ipietoon Sponsored by Online Business Journal