جب ادویات ناکافی ھوتی ہیں کچھـ دوسرے طریقے دل کی بیماری کے علاج کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں ۔
وہ کونسے دوسرے طریقے ہیں جو دل کی بیماری کے علاج کے لئے استعمال ھوتے ہیں؟
مندرجہ ذیل وہ عام طریقہ ھائے علاج ہیں جو کہ دل کی بیماریوں کے علاج کے لئے استعمال ھوتے ہیں ۔
کونری (بلون) انجیوپلاسٹی: وہ شریان جو چربی یا خون کے جمنے کی وجہ سے بند ھو تی اس میں ایک باریک کیتھیٹیر (ایک خاص قسم کی ٹیوب) داخل کی جاتی ہے ۔ اور اس ٹیوب میں ایک باریک غبارہ لگا ھوتا ہے، اور جب ٹیوب شریان میں اس جگہ پہنچتی ہے جہاں رکاوٹ ھوتی ہے تو وھاں غبارے کو پھلا دیا جاتا ہے اور وہ شریان میں رکاوٹ والی جگہ کو کھول دیتا ہے جس سے خون کے بہاؤ میں روانی پیدا ھو جاتی ہے۔ اور پھر وہ ٹیوب نکال لی جاتی ہے۔
اسٹینٹس: یہ بھی کونری انجیوپلاسٹی کی طرح ہی ہے ، اس میں فرق صرف اتنا ہے کہ باریک کیتھیٹیر (ایک خاص قسم کی ٹیوب) جس کے اگلے سرے پر غبارہ لگا ھوتا ہے، اس غبارے کے اوپر ایک فولادی ٹیوب جس کو اسٹینٹ کہتےہیں کو بالکل اسی انداز میں بند شریان میں داخل کیا جاتاہے، اور پھر شریان میں اس مقام پر جہاں رکاوٹ ھوتی ہے وہ فولادی ٹیوب رکھـ دی جاتی ہے اور غبارہ بمع کیتھیٹیر باہر نکال لیا جاتا ہے۔ وہ فولادی ٹیوب شریان کے اس بند مقام کو کھلا رکھتی ہے اور اس سے خون کے بہاؤ میں روانی پیدا ھو جاتی ہے ۔
آتھریکٹومی: ایک سوراخ کرنے والی مشین کی مانند مشین سے یا لیزر شعاعوں کے ذریعہ شریانوں میں موجود رکاوٹ کو شریان کو کوئی نقصان پہنچائے بغیرکاٹ کردور کردیاجاتا ہے ۔

براچی تھراپی: شریانوں میں موجود رکاوٹ پر تابکاری کا استعمال کیا جاتا ہے اور اس سے رکاوٹ کو دور کیا جاتا ہے ۔ اور انجیوپلاسٹی کے بعد اس رکاوٹ کو دوبارہ پیدا ھونے سے بھی روکا جاتا ہے۔
وہ کونسی ادویات ہیں جو کہ دل کی بیماری کے لئے عام طور پر استعمال ھوتی ہیں؟ »
No comments:
Post a Comment