Thursday, November 5, 2009

دل کی بیماریوں سے بچنے کی کلید

دل کی بیماریاں ایسی ہیں کہ نہ صرف اس کو روکا جاتا سکتا ہے بلکہ بہت حد تک اس سے بچا بھی جا سکتا ہے۔


دل کی بیماریوں سے بچنے کی ایک سب سے بڑی کلید آپ کے طرز زندگی میں ہے۔ طرز زندگی میں دل کی بیماریوں سے بچنے میں سب سے پہلے اور سب سے بڑی اہمیت آپ کی صحت افراء غذا کی ہے ۔ البتہ دل کی موروثی بیماری کا ھونا ایک ایسا عنصر ہے جس پر کوئی فرد خود قابو نہیں پا سکتا۔ اس کے علاوہ دوسری بہت سی وجوھات ایسی ہیں کہ جن میں ھم تبدیلی کر کے دل کی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں ۔ آپ جو کچھـ کھاتے ہیں وہ آپ کی دل کی بیماری میں کمی کا سبب بن سکتا ہے ۔ مقوی قلب غذا میں سب ہی اناج، سبزیاں، اور پھل شامل ہیں، چنا، پھلی دار اناج جیسے مٹر، لوبیا، دالیں وغیرہ ، اس کے علاوہ سویا بین سے بنائی ھوئی چیزیں کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد گار ھو سکتی ہیں، اسکے علاوہ زیتون کا تیل، لہسن وغیرہ۔ مختلف اقسام کے مغز اور خشک میوہ جات جیسے بادام ، اخروٹ ، یہ "بہت اچھی" طرح کولیسٹرول بڑھا سکتے ہیں (خشک میوہ جات اور مغز وغیرہ میں حراروں کی مقدار ذیادہ ھوتی ہے ، اس لئے ان کا استعمال محدود رکھیں) بلکہ اپنے کھانے میں مچھلی اور سمندری غذا کا استعمال ہفتہ واری طور پر بڑھا دیں اسکے علاوہ شیرینی سے پرہیز کی کوشش کریں۔






وہ کونسے دوسرے طریقے ہیں جو دل کی بیماری کے علاج کے لئے استعمال ھوتے ہیں؟ »

فہرست مضامین »

زندگی کے طور اطوار میں تبدیلیاں «

No comments:

Post a Comment

 

Heart Attack Copyright © 2009 Gadget Blog is Designed by Ipietoon Sponsored by Online Business Journal