Wednesday, April 14, 2010

تعارف

تعارف


1. تعارف

2. سینے میں درد کی بنیادی ماخذ کون کونسے ہیں؟

3. سینے میں درد کی علامات اور وجوھات کون کونسی ہیں ؟

4. سینے کے درد کی تشخیص کیسے کی جاتی ہے ؟

5. سینے کے درد کی تشخیص تک رسائی کی حکمت

6. سینے میں درد کی تشخیص اور اسکاعلاج کیا ہے؟

7. سینے کی دیواروں کا جانچنا (ٹوٹی ھوئی یا زخمی پسلیاں)

8. کوسٹوکونڈرٹس (جوڑوں کا درد)

9. ذات الجنب یا ذات الصدر

10. Pneumothorax (پھیپڑوں کا سکڑنا)

11. روڑے(Shingles)

12. پھیپڑے (نمونیا)

13. پھیپڑوں میں خون لے جانے والی شریانوں میں ھوا، چربی، یا خون کے جمنے کی وجہ سے رکاوٹ آ جانا

14. دل }انجائینا اور ھارٹ اٹیک(myocardial infarction) {

15. دل کے گرد لپٹی جھلیّ

16. شاہ رگ اور شاہ رگ کے گرد لپٹی حفاظتی جھلیّ

17. خوراک کی نالی اور نالی کی اندرونی جھلیّ کی سوزش

18. شکم میں موجود مختلف اعضاء کی تکالیف


سینے کا درد ایک سب سے عام شکایت ہے جس کی وجہ سے مریض ہسپتال کے ایمرجنسی میں لائے جاتے ہیں ۔ جو کہ فوری طبی امداد یا زندگی بچانے کی تلاش میں ھوتے ہیں۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ عوام الناس کو یہ تعلیم دی جائے کہ اگر سینے میں درد اٹھے تو فوری طبی امداد تک رسائی حاصل کریں ۔ جب درد کی وجہ سے مریض اس سوچ سے پریشان ھو کہ یہ ھارٹ اٹیک ہے، اس کو معلوم ھونا چاہیے کہ سینے میں درد کی اور بھی کئی وجوھات ھو سکتی ہیں۔ ان سب کے متعلق جاننا بہت ضروری ہے ، ان میں سے کچھـ زندگی کے لئے خطرہ ھو سکتی ہیں ، اورسینے میں درد کی بہت سی ایسی وجوھات ھوسکتی ہیں جن کے متعلق ڈاکٹر سوچ سکتا ہے۔



بعض اوقات سینے کے درد کے متعلق درست تشخیص کرنا بہت مشکل ھو جاتا ہے۔ اور اس کے لئے کئی قسم کے خون کے ٹیسٹ، ایکس رے، سی ٹی اسکین اور کئی اقسام کے دوسرے ٹیسٹ کیئے جاتے ہیں جن کے ذریعے سینے کے درد کی درست تشخیص کی جاسکتی ہے۔ اور بسا اوقات ڈاکٹر کے احتیاط اور گہرائی سے پوچھے گئے سوالات اور آپکی بیماری کی پوری طرح چھان بین اور احوال جاننے کے بعد کسی خاص ٹیسٹ کی ضرورت نہیں رھتی ۔



No comments:

Post a Comment

 

Heart Attack Copyright © 2009 Gadget Blog is Designed by Ipietoon Sponsored by Online Business Journal