سینے میں درد کے بنیادی ماخذ کون کونسے ہیں؟
سینے میں درد کا اٹھنا بہت سی پوشیدہ وجوھات کی بنا پر ھو سکتا ہے:
· سینے کے ڈھانچہ میں جس میں پسلیاں، پٹھے، اور سینے کی جلد شامل ہے؛
· کمر جس میں ریڑھ کی ھڈی کا ستون، نظام اعصاب، اور کمر کے پٹھے شامل ہیں ؛
· پھیپڑے جس میں پھیپڑوں کے گرد لپٹی حفاظتی جھلی اور سانس کی نالی شامل ہیں؛
· دل جس میں دل کے گرد لپٹی حفاظتی جھلیّ بھی شامل ہے ؛
· شاہ رگ ؛
· خوراک کی نالی؛
· پردہ شکم ،جس میں ہموار پٹھوں کی وہ جھلی جو سینے اور شکم کے درمیان پردہ یا دیوار کا کام کرتی ہے شامل ہے؛
· شکم کے مختلف اعضاء جیسے معدہ، پتہ، اور لبلبہ میں درد
حالانکہ سینے میں درد کی کوئی بھی وجہ اپنی مخصوص علامات اور نشانیاں رکھتی ہے۔ لیکن بسا اوقات یہ علامات ایک دوسرے سے ھم آہنگ اور گڈمڈ ھو جاتی ہیں ، اس کے علاوہ عمر، جنس اور نسل یا قبیلہ بھی ان علامات پر اثر انداز ھو سکتا ہے۔
No comments:
Post a Comment