سینے میں درد کے علاج اس کی وجوھات پر منحصر ہے۔ کئی مرتبہ حالات کا تقاضہ یہ ھوتا ہے کہ بہ یک وقت اندازہ لگانے، تشخیص کرنے اور علاج کرنے کی ضرورت پیش آ جاتی ہے۔ لیکن اگر آپ کے پاس موقع ھو تو کیفیات، ظاہری طبعی حالت کا جائزہ، ٹیسٹ کرنا، تشخیص کے ذرائع اختیار کرنا، اور علاج کرنا، کے تسلسل کو اختیار کیا جاتا ہے۔ اس کا خلاصہ یہ ھوا کہ سینے کے درد میں مبتلا شخص کی تشخیص اور علاج کے لیئے مندرجہ ذیل تسلسل اختیار کیا جانا چاہیئے۔
1. سینے کی دیواروں کا جانچنا (ٹوٹی ھوئی یا زخمی پسلیاں)
2. کوسٹوکونڈرٹس (جوڑوں کا درد)
3. ذات الجنب یا ذات الصدر
4. Pneumothorax (پھیپڑوں کا سکڑنا)
5. روڑ(Shingles)
6. پھیپڑے (نمونیا)
7. پھیپڑوں میں خون لے جانے والی شریانوں میں ھوا، چربی، یا خون کے جمنے کی وجہ سے رکاوٹ آ جانا
8. دل }انجائینا اور ھارٹ اٹیک(myocardial infarction) {
9. دل کے گرد لپٹی جھلیّ
10. شاہ رگ اور شاہ رگ کے گرد لپٹی حفاظتی جھلیّ
11. خوراک کی نالی اور نالی کی اندرونی جھلیّ کی سوزش
12. شکم میں موجود مختلف اعضاء کی تکالیف
No comments:
Post a Comment