Friday, April 16, 2010

ذات الجنب یا ذات الصدر

ذات الجنب یا ذات الصدر

جب انسان گہری سانس لیتا ہے تو اس کے پھیپڑے سینے کے ڈھانچے کے ساتھـ سرکتے اور پھسلتے ہیں ۔ سینے کے ڈھانچے اور پھیپڑوں دونوں کے درمیان ایک جفاظتی جھلیّ ھوتی ہے جس کو "پلیورا" کہتے ہیں ۔ اس جھلیّ کا کام یہ ھوتا ہے کہ یہ اس سرکنے اور پھسلنے کے عمل کو آسان کر دیتی ہے۔ کبھی کبھار یہ ھوتا ہے کہ جراثیمی متعدی بیماری کی وجہ سے اس جھلیّ پر ورم آجاتا ہے۔ اس کی وجہ سے سرکنے اور پھسلنے کے آسان عمل میں رگڑ آنا شروع ھو جاتی ہے۔ اس کی وجہ سے سینے کے ڈھانچے کی اندرونی سطح اور پھیپڑے ایک دوسرے کو کھرچنا اور چھیلنا شروع کر دیتے ہیں اور یہ درد کی ایک وجہ بن جاتی ہے۔ گہری سانس لینے سے تکلیف میں اضافہ ھوتا ہے۔ اس بیماری کو pleurisy یعنی ذات الجنب یا ذات الصدر کہتے ہیں ۔





جراثیمی متعدی بیماری pleurisy یعنی ذات الجنب یا ذات الصدر کی ایک عام وجہ ہے۔ گو کہ اس سوزش یا ورم ھونے کی دوسری وجوھات بھی ھو سکتی ہیں جیسے دق (ٹی بی) کا مرض ۔ دوسری بیماریاں جو یہ ورم پیدا کر سکتی ہیں وہ مندرجہ ذیل ھو سکتی ہیں ۔

· رگوں اور نسوں میں پروٹین (لحمیہ) سے متعلق بیماری جس کو"سارکوایڈوسسز" کہتے ہیں، اور جلدی نظامی بیماری جس کو "اریتھی ماٹوسوس" کہتے ہیں۔

· کینسر

· گردوں کا کام کرنا چھوڑ دینا

· جوڑوں کی سوزش یا گٹھیا کا مرض

· شعاعی علاج (ریڈی ایشن تھراپی) کی پیچیدگیاں

· کیمیاوی علاج (کیموتھراپی) کی پیچیدگیاں

· جراحی کی پیچیدگیاں

ممکن ہے کہ طبعی (ظاہری) ابتدائی جانچ پڑتال کے نتائج کوئی ذیادہ نمایاں اور غیرمعمولی نہ ھوں ۔ اور نتائج پھیپڑوں کی حفاظتی جھلیّ پر صرف معمولی سی رگڑ، سوزش یا ورم ظاہر کر رہے ھوں ۔ لیکن اگر سوزش والی جگہ سے غیر معمولی مقدار میں رطوبت خارج ھو رہی ھو، تو وہ رطوبت (جوف صدر the pleural space یعنی پھیپڑوں اور سینے کے ڈھانچے کے درمیان جو خالی جگہ ھوتی ہے ) میں بھرنا شروع ھو جاتی ہے۔ اس کو effusion ریزش یا رطوبت کا اخراج کہتے ہیں ، جب پھیپڑوں کی آواز کو سنا جاتا ہے تو ممکن ہے اس سے پھیپڑوں میں ھوا کی مقدار میں کمی بھی معلوم ھو جائے۔

عموما ً اس کے لئے سینے کا ایکسرے کیا جاتا ہے اس سے پھیپڑوں کے ریشوں کی خرابی اور جوف صدر میںرطوبت کی موجودگی یا عدم موجودگی کا پتہ لگ جاتا ہے۔



Pleurisy یعنی ذات الجنب یا ذات الصدر کا عام طور پر سوزش یا ورم کم کرنے والی ادویات سے علاج کیا جاتا ہے۔ اور اکثر انہی ادویات سے ریزش یا رطوبت کے اخراج کا بھی علاج ھو جاتا ہے۔ اگر رطوبت کا اخراج بہت ذیادہ ہے اور اس کی وجہ سے سانس لینے میں ھوا کی مقدار میں کمی واقع ھو رہی ہے تو ایسی حالت میں تھوراسینٹی سز یعنی رطوبت کو نکالے جانے کا عمل اختیار کیا جاتا ہے۔ تھوراسینٹی سز میں ایک سوئی جوف صدر the pleural space یعنی پھیپڑوں اور سینے کے ڈھانچے کے درمیان جو خالی جگہ میں داخل کی جاتی ہے اور اس کے ذریعہ اس رطوبت کو باہر نکال لیا جاتا ہے۔


« فہرستِ مضامین "سینے کا درد"

« کوسٹوکونڈرٹس (جوڑوں کا درد)

Pneumothorax (پھیپڑوں کا سکڑنا) «

No comments:

Post a Comment

 

Heart Attack Copyright © 2009 Gadget Blog is Designed by Ipietoon Sponsored by Online Business Journal