Friday, April 16, 2010

پھیپڑوں کا سکڑنا

Pneumothorax (پھیپڑوں کا سکڑنا)


پھیپڑے جوف صدر (یعنی پھیپڑوں اور سینے کے ڈھانچے کے درمیان جو خالی جگہ ہے ) میں منفی دباؤ میں موجود ھوتے ہیں (یعنی کھچاؤ کی حالت میں ھونا) اگر کس وجہ سے اس جوف کی سیل میں سوراخ ھو جائے اور اس میں ھوا داخل ھو جائے اور جوف صدر مثبت دباؤ میں آ جائے تو ایسی حالت میں پھیپڑے سکڑ جاتے ہیں یا ڈھے جاتے ہیں یعنی کا کرنا چھوڑ دیتے ہیں اس کو Pneumothorax (پھیپڑوں کا سکڑنا) کہتے ہیں، ممکن ہے کہ یہ پسلیوں پر چوٹ آنے کی وجہ سے ھو یا طبعی اور فطری وجوھات کی بناء پر ھو۔ یہ اکثر ان لوگوں میں ھوتا ہے جو کہ اکہرے بدن والے اور لمبے ھوتے ہیں ۔ اس بیماری میں جو دوسرے عنصر جیسے emphysema یعنی پھیپڑوں کی اپنی فطری شکل و صورت پر قائم نہ رہ سکنے کی بیماری یا asthma یعنی دمہ خطرہ ھو سکتے ہیں ۔ اسکے علاوہ پھیپڑوں پر چھالے ھونے کے بعد ان کے پھٹنے یا پھیپڑوں کے کمزور مقامات سے ھوا کے خارج ھونے سے جوف صدر میں منفی دباؤ مثبت میں تبدیل ھو سکتا ہے۔







اس کی عام ظاہری علامات میں تیز نوکدار سینے کے درد کا اچانک شدید حملہ جس کے ساتھـ سانس کی مقدار میں کمی مربوط ھوتی ہے ۔ جب کہ پہلے سے کوئی بیماری لاحق نہیں ھوتی اور نہ ھی کسی قسم کی صحت کی خرابی کا کوئی انتباہ ھوتا ہے ، مریض کی طبعی حالت کی جانچ پڑتال ظاہر کر دیتی ہے کہ پھیپڑوں میں بیماری کا جس طرف حملہ ھوا ہے اس طرف سانس کی مقدار میں کمی مرض کا پتہ دیتی ہے۔ اور ایکسرے اس تشخیص پر مہر تصدیق ثبت کرتا ہے ۔


اس کا علاج اس بات پر منحصر ہے کہ پھیپڑے کا کتنے فیصد حصّہ سکڑا ہے۔ اگر تو یہ بہت تھوڑا سا سکڑا ہے اور اس میں نارمل آکسیجن بھی جذب ھو رہی ہے تو اس کے بچنے کی واضح علامات موجود ہیں ۔ اور Pneumothorax (پھیپڑوں کا سکڑنا) کواس حالت میں چھوڑ دیا جاتا ہے تاکہ وہ قدرتی اور فطری طور پر خود ہی واپس اپنی اصل حالت پر آ جائے۔ اور اس دوران مریض کی انتہائی نگہداشت کی جاتی ہے۔ اگر پھیپڑا ذیادہ سکڑ گیا ہے، تو پھر سینے میں ایک مخصوص ٹیوب لگائی جاتی ہے۔ جو کہ جوف صدر( the pleural space یعنی پھیپڑوں اور سینے کے ڈھانچے کے درمیان جو خالی جگہ ھوتی ہے ) میں ڈالی جاتی ہے اور وھاں جو ھوا داخل ھو چکی ہے اس کوکھنچ کر نکال لیا جاتا ہے، تاکہ جوف صدر میں پھر سے منفی دباؤ پیدا ھو سکے۔ کبھی کبھار تھوراکو سکوپی Thoracoscopy یعنی کیمرے کے ذریعہ سینے کے اندر دیکھا جا سکتا ہے تاکہ چھالے کو دیکھا جائے اور جہاں سے ھوا اندر جا رہی ہے اس کوبند کرنے کے لئے سیا جا ئے ۔




No comments:

Post a Comment

 

Heart Attack Copyright © 2009 Gadget Blog is Designed by Ipietoon Sponsored by Online Business Journal