Friday, April 16, 2010

نمونیا

پھیپڑے (نمونیا)


پھیپڑوں میں چھوت کی بیماری (متعدی بیماری) کا لگنا نمونیا کہلاتا ہے۔ اس میں سوزش کی وجہ سے پھیپڑے کے کسی ایک حصّہ میں سیال مادہ پیدا ھونا شروع ھو جاتا ہے اور اس کی وجہ سے ہماری سانس میں موجود آکسیجن کا خون میں منتقل ھونے کی قوّت و عمل متاثر ھونے لگتا ہے۔

بمونیا کی چند مخصوص علامات ہیں جو کہ متعدی بیماری کو ظاہر کرتی ہیں ۔

· بخار کا آنا

· لرزہ طاری ھونا

· بے چینی محسوس ھونا

اس کے علاوہ یہ علامات بھی ممکن ہیں ۔

· کھانسی کا ھونا

· سانس کا دورانیہ کم ھونا، اور

· بلغم کا آنا

· پھیپڑوں کے گرد لپٹی جفاظتی جھلیّ میں ورم کی وجہ سے درد کا ھونا، خصوصا ً جب گہری سانس لیں تو تکلیف کا بڑھ جانا ۔

ممکن ہے کہ دوران تشخیص مریض کی ظاہری طبعی حالت کی علامات اعتدال سے ہٹ کر ھوں جو کہ متعدی بیماری کو ظاہر کر رہی ھوں ۔ نبض کی رفتار اور سانس کی رفتار بڑھی ھوئی ھو۔ بخار بھی ھو سکتا ہے۔ اگر اس کے پھیپڑوں کی آواز کو سنا جائے تو آپ پر ظاہر ھو گا کہ پھیپڑوں کے متعدی بیماری سے متاثر حصّے میں سانس کی مقدار کم ہے اور اس میں شور کی آواز سنائی دیتی ہے بسا اوقات سیٹی کی سی آواز سنائی دیتی ہے کیونکہ سوزش کی وجہ سے پھیپڑوں کے اندر ھوا کے گزرنے کا راستہ تنگ ھو جاتا ہے ۔

سینے کا ایکسرے درست تشخیص میں بہت مدد گار ھوتا ہے۔ بسا اوقات ڈاکٹر ایکسرے کے نتائج بعد میں آتے ہیں اور ڈاکٹر ایک دو روز پہلے ہی اس کی تشخیص کر لیتے ہیں ۔ ( آجکل تو ایک گھنٹے کے اندر ایکسرے کے نتائج مل جاتے ہیں ) مرض کی شدت کا اندازہ کرنے کے لئے خون کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ اور اس ٹیسٹ میں خون کے سفید خلیوں کے تعداد کا بھی معلوم کیا جاتا ہے- ( سفید خلیوں کے تعداد کا مقدار سے بہت ذیادہ ھونا یا غیر معمولی حد تک کم ھونا مرض کی شدت میں اضافہ کو ظاہر کرتا ہے) اور نسوں میں دوڑتے خون میں شامل آکسیجن (گیس) کی مقدارکا ٹیسٹ پھیپڑوں کی کارکردگی کو ظاہرکرتی ہے۔




نمونیا کسی وائرس یا بیکٹیریا کی وجہ سے ھو سکتا ہے۔ بیکٹیریا سے ھونے والے نمونیا کے لئے اینٹی بیوٹک (antibiotic) سے علاج کیا جاتا ہے چاہے یہ اینٹی بیوٹک (antibiotic) منہ کے ذریعہ دیا جائے یا ہسپتال میں نس میں لگائے جانے والے انجکشن کے ذریعہ ۔ مریض کی ظاہری صیحت اور حالت اور اس کی پچھلی زندگی کی کیفیات کو مدنظر رکھـ کر یہ فیصلہ کیا جاتا ہے کہ مریض کا علاج گھر پر کیا جا سکتا ہے یا اسے ہسپتال میں داخل کرنا ضروری ہے۔



No comments:

Post a Comment

 

Heart Attack Copyright © 2009 Gadget Blog is Designed by Ipietoon Sponsored by Online Business Journal