روڑے (Shingles)
ایک مرتبہ سرخ باد دانے ظاہر ھو جائیں تو پھر ڈاکٹر کے لئے اس کی تشخیص کرنا آسان ھو جاتا ہے۔ بدقسمتی سے روڑو کا درد یعنی سرخ باد دانوں کے ظاہر ھونے سے چند روزپہلے شروع ھو جاتا ہے۔ دوسری بات یہ کہ درد اور سوزش مریض کی ظاہری حالت سے میل نہیں کھاتے کیونکہ مریض کے جسم پر ابھی کوئی علامت ظاہر نہیں ھوئی ھوتی ۔ جس کی وجہ سے مریض اور ڈاکٹر دونوں مخمسے میں پڑ جاتے ہیں ۔
روڑوں کے علاج کے لئے اینٹی وائرل (جراثیم مخالف) ادویات جیسے ایسیکلو ور acyclovir (زوویراکس (Zovirax اور اس کے ساتھـ درد سے نجات کے لئے سکون آور ادویات دی جاتی ہیں ۔ چونکہ اس بیماری میں اعصاب میں سوزش ھوتی ہے اس لئے درد کی شدت کافی ذیادہ ھوتی ہے۔ بسا اوقات یہ بیماری مریض کے کسی اعصاب کو کاٹ ڈالتی ہے اس کو پوسٹ ہیرپیٹک نیورالجیا (postherpetic neuralgia) کہتے ہیں ۔اور اس کی وجہ سے اعصات دماغ کو غلط پیغامات بھیجتے ہیں اور ان کی وجہ سے شدید درد کا احساس پیدا ھوتا ہے۔ یا پھر صرف اعصاب میں سوزش ہی سے شدید درد ھو سکتا ہے۔ اور یہ درد اس بیماری کی سوزش ختم ھونے کے کافی عرصہ بعد تک بھی ھو سکتا ہے۔ طبی دنیا میں درد پر قابو پانے کے بیشمار طریقے موجود ہیں جس میں سکون آور ادویات سے لے کر آپریش تک ھو سکتا ہے۔
No comments:
Post a Comment