کبھی کبھار اگر الیکٹروکارڈیوگرام یعنی ای سی جی یا ای کے جی نارمل ھو، تو ڈاکٹر سٹریس ٹیسٹ کے ذریعے دل کی بیماریوں کا سراغ لگاتے ہیں ۔
سٹریس ٹیسٹ کیا ہے؟
دل کی بیماریاں اکثر اوقات اس وقت ظاہر ھوتی ہیں کہ یا تو وہ شخص ورزش کر رھا ھو اور یا پھر کوئی کسرتی کام کر رھا ھو۔ کیونکہ اس وقت دل کو بہت ذیادہ مقدار میں آکسیجن کی ضرورت ھوتی ہے۔ جبکہ کہ اگر وہ شخص دل کی بیماری میں مبتلا ھو تو اس کے دل کو خون فراھم کرنے والی شریانوں کی تنگی کی وجہ سے آکسیجن ملا خون دل کو پوری مقدار میں فراھم نہیں ھو پاتا۔ عام طور پر ایسے لوگوں کے دل کی بیماری الیکٹروکارڈیوگرام یعنی ای سی جی یا ای کے جی سے ظاہر نہیں ھو پاتی، ایسی حالت میں ڈاکٹر سٹریس ٹیسٹ کا مشورہ دیتے ہیں، اور اس کے لئے ڈاکٹر کی نگرانی میں کچھـ کسرتی عمل کرنے پڑتے ہیں ۔ جیسے پیدل چلنے والی مشین پر پیدل چلنا یا دوڑنا، اس سٹریس ٹیسٹ کے دوران اس شخص کی ایک الیکٹروکارڈیوگرام یعنی ای سی جی یا ای کے جی پیدل چلنے یا دوڑنے سے پہلے، ایک پیدل چلنے یا دوڑنے کے دوران اور ایک بعد میں بنائی جاتی ہے۔ سٹریس ٹیسٹ 60 سے 70 فیصد تک دل کی شریانوں میں رکاوٹ کا درست سراغ لگا سکتا ہے۔ اگر کوئی شخص پیدل چلنے والی مشین پر چلنے سے معذور ھو تو پھر ایسے شخص کے جسم میں دوائی کے ذریعے نقلی کسرتی یعنی ورزشی ہیجان پیدا کیا جاتا ہے، پھر اس کو پیدل چلنے یا دوڑنے کی ضرورت نہیں ھوتی ۔ اورایٹمی ٹیکنالوجی یا الٹراساؤنڈ ٹیکنالوبی کے ذریعہ دل کی تصاویر بنائی جاتی ہیں ، اور یہ طریقہ کار ویسا ہی بہتر ہے حیسا ورزشی طریقہ ۔

No comments:
Post a Comment