دل کی بیماریوں کا سراغ لگانے کا ایک اور طریقہ بھی ہے جس کو ایکو کارڈیو گرافی کہتے ہیں، اس ٹیسٹ میں آواز کی لہروں کے ذریعے دل کی تصاویر بنائی جاتی ہیں ۔
ایکو کارڈیو گرافی کیا ہے؟
ممکن ہے کہ ڈاکٹر کہے کہ میں آپکے دل کی بیماری کا صحیح سراغ لگانے کے لئے ایکو کارڈیو گرافی کرنا چاہتا ھوں ۔ ایکو کارڈیو گرافی میں آواز کی لہروں کے ذریعہ دل کی تصویر کشی کی جاتی ہے۔ اس ٹیسٹ کے ذریعہ یہ پتہ لگایا جاتا ہے کہ دل کے پٹھے کس طرح کام کر رہے ہیں ، ایک نارمل حالت میں دل اپنی ایک دھڑکن کے ذریعے اپنے جوف یعنی دل کا شکم یا پیٹ میں موجود خون کا 50 سے 60 فیصد جسم میں بھیج دیتا ہے۔ ایکو کارڈیو گرافی یہ بتا سکتی ہے کہ کہیں دل کے پٹھے اس سے کمزور تونہیں ھو گئے۔ اور وہ پوری مقدار میں خون جسم کو نہیں بھیج پا رھے۔ اور اس مقدار کی کمی میں دل کی بیماری بھی ایک سبب ھو سکتی ہے۔

No comments:
Post a Comment