Thursday, November 5, 2009

انجیوگرافی ٹیسٹ

قلبی کیتھی ٹیرائزیشن یعنی
cardiac catheterization
کے ذریعہ قلبی شریانوں کے انجیوگرافی ٹیسٹ کو دل کی بیماری معلوم کرنے کا "سب سے اعلی" ٹیسٹ تصور کیا جاتا ہے۔



وہ کونسی وجوھات ہیں کہ قلبی شریانوں کے انجیوگرافی ٹیسٹ کو دوسرے تمام ٹیسٹوں پر فوقیت حاصل ہے؟

قلبی انحیوگرافی کے دوران ڈاکٹر ایک کیتھیٹیر "ایک خاص قسم کی ٹیوب" کو دل کو خون فراھم کرنے والی شریانوں میں بھیجتا ہے۔ پھر تھوڑی سی مقدار ایک ایسے محلول کی جو کہ شعاعی مصوری میں الگ ھو کر نظر آسکتا ہے۔ "
کوئی ایسا محلول جس میں آئیوڈین شامل ھو، جو کہ ایکس رے کے دوران ظاہر ھو کر نظر آنے لگتا ہے" کو دل کو خون فراھم کرنے والی ہر شریان میں داخل کیا جاتا ہے۔
پھر شعاعی مصوری یعنی ایکس رے کے ذریعے تصاویر بنائی جاتی ہیں ۔ ان تصاویر کو انجیوگرام کہا جاتا ہے۔ یہ انجیوگرافک تصاویر بہت واضح اوروسیع انداز سے دل کی شریانوں میں پیدا ھو جانے والی رکاوٹ کو دکھا دیتی ہیں ۔






کمپیوٹرازڈ ٹوموگرافی (سی ٹی اسکین) کا استعمال کیوں؟ »

فہرست مضامین »

د ل کی بیماریوں کا کوئی ایک طریقہ علاج مخصوص نہیں ہے۔«

No comments:

Post a Comment

 

Heart Attack Copyright © 2009 Gadget Blog is Designed by Ipietoon Sponsored by Online Business Journal