سینے میں درد (انجائنا) اور سانس کے دورانیہ کا چھوٹا ھونے کے علاوہ دل کی بیماریوں کی کچھـ دیگرعلامات میں جبڑوں کا درد، کمر کا درد اور اختلاج قلب یعنی دھڑکنوں کا بے ترتیب ھونا ھونا شامل ہے۔
دل کی بیماری کی عام علامات کیا ہیں؟
دل کی بیماری کی علامات اکثر اوقات کوئی کسرتی کام کرنے کے دوران یا ورزش کے دوران ظاہر ھوتی ہیں ۔ کیونکہ کسرتی کام یا ورزش کے دوران دل کو کام کرنے کے لئےعام مقدارسے ذیادہ غذا اور آکسیجن کی ضرورت پڑتی ہے۔ لیکن اگر دل کو خون فراھم کرنے والی شریانیں چربی وغیرہ جمنے کی وجہ سے تنگ ھو چکی ھوں یا کوئی خون کا ذرہ جم کر خون کی فراھمی میں رکاوٹ بن رھا ھو تو غذا اور آکسیجن کی ضروری مقدار فراھم نہیں ھو سکتی، جسکی وجہ سے یہ علامات ظاہر ھوتی ہیں ۔ ان میں مندرجہ ذیل علامات شامل ہیں ۔
سینے کا درد یعنی انجائنا
سانس کے دورانیہ کاچھوٹا ھونا
جبڑوں میں درد، اور
کمر میں درد، خصوصاً بائیں طرف

دل کی بیماری کا ایک سب سے خطرناک پہلو، دل کا اچانک رک جانا ہے۔ »
No comments:
Post a Comment